عدلیہ چند دنوں میں آئین کے دائرے میں رہ کر اپنے مقاصد کا تعین کرے گی چیف جسٹس
عدلیہ آئین کی بالادستی کو ہرصورت یقینی بنائے گی آئین اور قانون کی بالادستی ہی ہماری ترجیح ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ آئندہ چند دنو میں آئین کے دائرے میں رہ کراپنے مقاصد کا تعین کرے گی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ آئین کی بالادستی کو ہرصورت یقینی بنائے گی جب کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہی ہماری ترجیح ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے عدلیہ اہم کردار ادا کررہی ہے۔ فوری انصاف کا حصول ہر شہری کا حق ہے اور عدلیہ آئین پرعمل درآمد کو یقینی بنارہی ہے۔