معروف عالم دین ناصرمدنی کو اغوا اور تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک March 18, 2020
ملزمان میں غلام ربانی ،علی عباس ،ناظم حسین ،آصف اقبال شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو:فائل

پولیس نے معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی کو اغوا کرکے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور علامہ ناصر مدنی نے پریس کانفرنس میں جگہ اور افراد کی نشاندہی بھی کی تھی، اور ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ لاہور میں مقدمہ بھی درج ہوا تھا، گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ علامہ ناصر مدنی کے اغواء اور تشدد میں ملوث 4 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے علامہ ناصر مدنی کو کھاریاں میں مدعو کیا تھا اور علامہ نے جہاں جہاں قیام کیا وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی اور ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزمان میں غلام ربانی ،علی عباس ،ناظم حسین ،آصف اقبال شامل ہیں اور ان کے قبضے سے کلاشکوف، رائفل، پسٹل سمیت بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔