حسین لاکھانی اسپتال میں 50 بستروں کے آئسولیشن وارڈز قائم

آئسولیشن وارڈمیں کوروناسے متاثرہ مریضوں کامفت علاج ومعالجہ کیاجائیگا


Staff Reporter March 19, 2020
حکومت کیساتھ ہیں،زیادہ مریضوں کوعلاج کی سہولت دیں گے،نویدلاکھانی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرہ افراد کے مفت علاج و معالجے کے لیے حسین لاکھانی اسپتال میں 50 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے۔

حسین لاکھانی اسپتال کے چیئرمین نوید لاکھانی نے بلدیہ عظمیٰ کی ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئسولیشن وارڈ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا جہاں وینٹی لیٹرز، انکیوبیٹرز اور دیگر آلات بھی دستیاب ہوں گے۔ نوید لاکھانی نے کاروباری طبقے سے درخواست کی آگے آئیں اور مشکل حالات میں خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کریں۔

ڈائریکٹر صحت کے ایم سی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کہا کہ کورونا اتنا خطرناک نہیں جتنا اس کو بنادیا گیا ہے میئر کراچی بھی اس کی روک تھام کے لیے متحرک ہیں،سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی ، چیئرمین حسین لاکھانی ٹرسٹ نوید لاکھانی، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اور ڈائرایکٹر صحت بلدیہ عظمیٰ سلمیٰ کوثر نے آئسولیشن وارڈز کا دورہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |