دنیا کے امیر ترین حکمرانوں کی فہرست میں روسی صدر 40 ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست

تھائی بادشاہ بھومی بول اڈولیا 30 ارب ڈالر کیساتھ دوسرے اوربرونائی کے امیرحسن ال بلقیہ 20 ارب ڈالرکیساتھ تیسرےنمبرپرہیں


ویب ڈیسک November 30, 2013
روسی صدر کو رواں سال دنیا کی ’’طاقتور ترین شخصیت‘‘ کی فہرست میں بھی صف اول پر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔۔ فوٹو: فائل

آپ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کے بارے میں تو اکثر سنا ہی ہو گا لیکن اگر دینا کے موجودہ امیر ترین حکمرانوں کی بات کی جائے تو اس میں روس کے صدر ولاد میر پیوٹن کا دور دور تک کوئی ثانی نہیں ہے۔

امریکی جریدے ہف پوسٹ ورلڈ کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیاکے 20 امیر ترین موجودہ حکمرانوں کی فہرست میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن 40 ارب ڈالر مالیت کے ساتھ سب سے امیر ترین حکمراں ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی بول اڈولیا ڈج 30 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا کے 20 امیر ترین موجودہ حکمرانوں کی فہرست میں زیادہ تعداد مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ہے۔ برونائی کے امیر حسن ال بلقیہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے جبکہ سعودی فرماں روا عبداللہ بن عبدالعزیز 18 ارب ڈالرکے ساتھ چھوتے نمبر پر ہیں۔ شمالی کوریا کے سپریم رہنما کم جان ان کا ساتویں جبکہ بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کا 12 نمبر ہے۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں مراکش، قطر، دبئی، متحدہ عرب امارات، اومان اور شامی صدر بشار الاسد کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو رواں سال دنیا کی ''طاقتور ترین شخصیت'' کی فہرست میں بھی صف اول پر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں