وزیر اعظم کی ہدایت پر آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار نوٹی فکیشن جاری

دسمبر میں پیٹرول 112.76 روپے ، ڈیزل 116.75 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 108 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہے گی۔


ویب ڈیسک November 30, 2013
وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ ماہ کےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ۔ دسمبر میں پیٹرول 112 روپے 76 پیسے میں ہی دستیاب ہوگا، ڈیزل 116 روپے 75 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 108 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہے گی،اسی طرح لائٹ ڈیزل 101 روپے 24 پیسے اور ہائی اوکٹین 141 روپے 23 پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر ہی دستیاب ہوگا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل نہ کئے جانے سے عوام کو 2 ارب 80 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول 85 پیسے، ڈیزل ایک روپے 34 پیسے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 18 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے اسے مسترد کرتے ہوئے اوگرا کو موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں