مصطفیٰ کمال کی جانب سے سینیٹ کی نشست سے استعفے کی خبریں ایم کیو ایم کی تردید

مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک اور سینیٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ترجمان ایم کیوایم

مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک اور سینیٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ترجمان ایم کیوایم فوٹو: فائل

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر سید مصطفیٰ کمال نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے اس کی تردید کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا گیا ہے وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سینیٹ میں اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے سکتے۔


دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مصطفیٰ کمال اور پارٹی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں وہ ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک اور سینیٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سید مصطفیٰ کمال2002 سے 2005 تک سندھ کے صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ 2005 سے 2009 تک کراچی کے ناظم اعلیٰ رہ چکے ہیں جس کے بعد وہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، اپنے اثاثوں کی تصیلات سے آگاہ نہ کرنے پر گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت بھی معطل کردی تھی۔
Load Next Story