شیخ رشید کا مرحلہ وار 34 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

تمام ٹرینیں بند کیں تو ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن نہیں دے سکیں گے، شیخ رشید


ویب ڈیسک March 19, 2020
134 ٹرینیں روزانہ چلتی ہیں، شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کے پیش نظر مرحلہ وار 34 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ریلوے میں 2 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں، جو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ 60 ہزار ہوگئے ہیں۔ ٹرینوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، ریلوے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 134 ٹرینیں روزانہ چلتی ہیں، 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں، ضرورت پڑنے پر مزید 20 ٹرینیں بھی بند کرسکتے ہیں، ہم جو کماتے ہیں وہی ریلوے پر خرچ کرتے ہیں، اگر پوری سروس بند کی تو ہمارے پاس پینشن اور ملازمین کی تنخواہ کے پیسے نہیں ہیں۔ ہم 134 ٹرینوں میں سے 34 بند کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے ملازمین کی تنخواہیں نہیں رکیں گی۔

لال حویلی کی آئسولیشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ موت کا دن متعین ہے یہ میرا ایمان ہے۔ جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں ہوگی، لال حویلی بند نہیں ہوگی، عوام سے ملتا جلتا رہوں گا کھلی کچہری لگے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں