مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ 3 اہلکار شہید 2 زخمی

سیکیورٹی اہلکار بائیزئی کے علاقے سے راشن لے کر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع

شہدا کے جسد خاکی پشاور منتقل کردیئے گئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر شدت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار مہمند ایجنسی کے علاقے بائیزئی سے راشن لے کر جارہے تھے کہ اچانک شدت پسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید اور 2 زخمی ہوگئے، شہدا کے جسد خاکی پشاور منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story