راشد لطیف کا پی ایس ایل مالکان کو انعامی رقم کورونا کیلیے مختص کرنے کا مشورہ

امید ہے آزمائش کی گھڑی میں پی ایس ایل مالکان ایک بار پھر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، راشد لطیف


Mian Asghar Saleemi March 19, 2020
امید ہے آزمائش کی گھڑی میں پی ایس ایل مالکان ایک بار پھر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، راشد لطیف

سابق کپتان راشد لطیف نے پی ایس ایل مالکان کو لیگ کی تمام انعامی رقم کرونا وائرس کے لئے مختص کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کو کرونا وائرس کی امدادی رقم میں استعمال کر لینا چاہیے، مجھے امید ہے کہ اس آزمائش کی گھڑی میں پی ایس ایل مالکان ایک بار پھر قوم اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی اور لاہور میں شائقین کے بغیر پاکستان سپر لیگ کے میچز کروائے گئے، بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔