کراچی 2 ٹارگٹ کلرزاورجنوبی افریقہ کے نیٹ ورک سے جڑا ایک بھتہ خورگرفتار سی آئی ڈی پولیس
سی آئی ڈی پولیس نے 2 ٹارگٹ کلرزاورجنوبی افریقہ کے نیٹ ورک سے جڑے ایک بھتہ خورکوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی ڈی سلطان خواجہ نے نیوزکانفرنس میں بتایاکہ گرفتارٹارگٹ کلرزکاشف نفیس اورکامران لنگڑانے ضلع وسطی اورضلع غربی میں پیپلزپارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اورسنی تحریک سے تعلق رکھنے والے 12افراد کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کااعتراف کیا ہے۔ سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایک بڑی سیاسی جماعت سے ہےجب کہ نیوکراچی سےبھتہ خور ارسلان کو بھی گرفتارکیا گیا جس کا تعلق جنوبی افریقہ میں مقیم دوبھائیوں فرقان اوراصغرکے نیٹ ورک سے ہے، دونوں بھائی کوریئرکمپنی کے ذریعے ڈاکٹروں اورتاجروں کوبھتے کی پرچیاں اوران کے ساتھ پستول کی گولیاں رکھ کربھیجتے تھے۔