حکومت کا کورونا سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا پیکیج لانے کا اعلان

چین نے کورونا سے نمٹنے کےلیے 40 لاکھ ڈالر کی امدادی رقم جاری کی ہے، وفاقی وزیر اقتصادی امور


ویب ڈیسک March 20, 2020
چین نے کورونا سے نمٹنے کےلیے 40 لاکھ ڈالر کی امدادی رقم جاری کی ہے، وفاقی وزیر اقتصادی امور

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا پیکیج لایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزارت اقتصادی امور 60 کروڑ ڈالرکے ایمرجنسی پیکیج کو حتمی شکل دے رہی ہے، کورونا سے نمٹنے کے لیے مختص فنڈ پورے ملک کےلیے استعمال ہوگا اور یہ پیکیج مقامی فنڈنگ کے علاوہ ہوگا۔



حماد اظہر نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ چین کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی امدادی رقم جاری کی گئی ہے، چین نے 3 لاکھ میڈیکل فیس ماسک بھی فراہم کیے ہیں ساتھ ہی 10 وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان بھی مہیا کیا ہے، جب کہ چین نے مزید وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں