شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں فوج کے ہاتھ بھاری مقدار میں دشمن کا اسلحہ لگا۔


Editorial March 20, 2020
اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں فوج کے ہاتھ بھاری مقدار میں دشمن کا اسلحہ لگا۔ فوٹو: فائل

AMSTERDAM: پاک فوج نے وطن عزیز کو شدت پسندوں، دہشت گردوں اور ناپسندیدہ عناصر سے پاک کرنے کی خاطر اپنی قیمتی جان کی قربانی دیتے ہوئے ضرب عضب اور رد فساد کے عنوان سے جو آپریشن شروع کیے ان کے مثبت نتائج کو دنیا بھر نے بنظر تحسین دیکھا۔ ان دہشت گردوں کی باقیات بے شک نابود ہو گئی ہوں مگر ان کے پشت پناہوں نے اپنے مجرمانہ عزائم سے یکسر ہاتھ نہیں اٹھایا اور اب بھی موقع کی تلاش میں رہتے ہیں اور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

لیکن ہماری بہادر افواج انھیں منہ توڑ جواب دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتیں جس طرح گزشتہ روز دہشت گردوں کا ایک ناپاک منصوبہ ہماری چٹان صفت افواج نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ایک گروہ کو گھیرے میں لے لیا۔

دہشت گردوں کے اس گروہ میں کئی افراد موجود تھے جن میں سے کم از کم سات کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ البتہ دشمن کی فائرنگ سے ہمارے ایک جی دار افسر سمیت چار جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں فوج کے ہاتھ بھاری مقدار میں دشمن کا اسلحہ لگا۔

ہماری بہادر فوج ان ہتھیاروں کی میک سے بہ آسانی اندازہ لگا سکتی ہے کہ دہشت گردوں کسی قسم کا اسلحہ استعمال کررہے ہیں اور یہ کہاں سے آیا ہے۔ لیکن اسلحہ کی اسمگلنگ تمام ملکوں میں اس قدر وسیع پیمانے پر ہوتی ہے کہ کسی کو کچھ پتہ نہیں چلتا کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں