کرکٹر وہاب ریاض کی سہرا بندی نوجوان پیسر کا بیوی کا تابعدار رہنے کا عزم

خوشگوارزندگی کا راز یہ ہے کہ بیوی کی ہاں میں ہاں ملائی جائے اورمیں بھی اسی اصول کو اپنانے کی کوشش کروں گے، وہاب ریاض

وہاب ریاض کا نکاح دو روز قبل ہی ہوگیا تھا اور آج سے وہ اپنی ازدواجی زندگی شروع کریں گے فوٹو:ایکسپریس نیوز

وہاب ریاض آج اپنی شریک حیات کو بیاہ کر گھر لارہے ہیں، اس موقع پر اسٹار کرکٹر کا کہنا تھا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بیوی کی ہاں میں ہاں ملانے میں ہے اور وہ اس اصول پر کاربند رہنے کی کوشش کریں گے۔


لاہور میں بارات کی روانگی سے قبل ان کی سہرا بندی کی تقریب ہوئی جس میں روایتی انداز میں دلہے کی بہنوں اور دیگر رشتے داروں نے رسومات ادا کیں، اس موقع پر وہاب ریاض نے خوشگوار موڈ میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پہلی شادی ہے اور ان کی شریک حیات کو والدین نے پسند کیا ہے، آج سے وہ اپنی نئی زندگی شروع کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد اپنی بیویوں کے تابعدار ہیں اور خوشگوار زندگی گزارنے کا راز بھی یہ ہے کہ بیوی کی ہاں میں ہاں ملائی جائے اور وہ بھی اسی اصول کے تحت زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے تاکہ زندگی پرسکون اور خوشگوار رہے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کا نکاح دو روز قبل ہی ہوگیا تھا اور آج سے وہ اپنی ازدواجی زندگی شروع کریں گے۔
Load Next Story