کورونا صوبوں کو ہوٹل قرنطینہ میں تبدیل کرنے کے احکامات

ہوٹلوں کے ایک کمرے میں صرف ایک مشتبہ مریض کو رکھا جائے، چیئرمین این ڈی ایم اے

ہوٹلوں کے ایک کمرے میں صرف ایک مشتبہ مریض کو رکھا جائے، چیئرمین این ڈی ایم اے۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے پیش نظر چیئرمین این ڈی ایم اے نے چاروں صوبوں کے تھری و فور اسٹار ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے کیلئے چیف سیکرٹریز کو مراسلے جاری کردیئے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام چیف سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی گئی ہیںکہ متعلقہ صوبوں کے تمام تھری اور فور سٹار ہوٹل خالی کروا کر قرنطینہ مراکزمیں تبدیل کیا جائے، ان ہوٹلوں میں مستقل رہائش پذیر کمروں کو ایمرجنسی صورتحال کے ختم ہونے تک مکمل بند کیا جائے۔


قرنطینہ مراکز کے ایک کمرے میں صرف ایک مشتبہ مریض کو رکھا جائے۔ تمام چیف سیکرٹریز ان قرنطینہ مراکز کی تفصیلات فوری طور پر این ڈی ایم اے کوارسال کریں۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے میڈیکل آلات کی خریداری کیلئے بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنزسے ہنگامی مدد طلب کر لی ہے، این ڈی ایم اے نے اس ضمن میں سفارتی مشنز کو متحرک کرنے کیلئے دفتر خارجہ کوباضابطہ خط لکھ دیا۔

 
Load Next Story