حکومت نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے 17ٹن کھانا بھجوادیا
ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کیلئے امدادی پیکج میں روز مرہ کھانے کی اشیاء شامل ہیں
وفاقی حکومت نے چین کے شہرووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے امداد بھجوا دی۔
چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے امداد بھجوا دی گئی جس میں روز مرہ کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔ پاکستانی طلبا کے لیے امداد او پی ایف کی جانب سے بھجوائی گئی جب کہ امدادی سامان نیشنل ڈیزازٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے پہنچایا گیاہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ووہان میں مقیم پاکستانی طلبا کے لیے 17ٹن تیار کھانا ارسال کیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تیار کھانا لےکر جہاز آج صبح اسلام آباد سے ووہان روانہ ہو چکا ہے اور یہی جہاز واپسی پر کورونا وائرس وبا کے تدارک کے لیے امدادی سامان لے کر آئے گا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزرات سمندر پار پاکستانیز نے پاکستانی طلبا کے کھانے کے لیے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کا چیک چیئرمین این ڈی ایم اے کو دیاتھا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرچین میں پاکستانی طلبا کے لیے خوراک پہنچائی، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستانی طلبا کا اپنے شہریوں کی طرح بھرپور خیال رکھنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔