آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج
سروسز چیف كی تقرری كے لئے ججوں كی تقرری كے لئے قائم جوڈیشل كمیشن كی طرز پر ادارہ بنایا جائے، درخواست گزار
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی تقرری کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سروسز چیف كی تقرری كے لئے ججوں كی تقرری كے لئے قائم جوڈیشل كمیشن كی طرز پر ادارہ بنانے كی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار كیا گیا ہے كہ وزارت دفاع نے وزیر اعظم نواز شریف كو صحیح معلومات فراہم نہیں كیں اور تقرری كے لئے سفارش كردہ افراد كی فہرست درست انداز میں پیش نہیں كی گئی۔
درخواست میں وزارت دفاع سے مذكورہ فہرست طلب كرنے اور لفٹیننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم كی ریٹائرمنٹ كے خلاف حكم امتناعی جاری كرنے كی استدعا کرتے ہوئے مزید كہا گیا ہے كہ مسلح افواج كا كوئی افسر دوران جنگ خود عہدہ چھوڑنے كا مجاز نہیں ہے۔