شرجیل فوری طور پر ٹیم میں واپسی کیلیے تیار نہیں لگتے وقار یونس

پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلیے کافی وقت موجود ہے، بولنگ کوچ


زید حسن March 20, 2020
پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلیے کافی وقت موجود ہے، بولنگ کوچ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس کو شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کیلیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

وقار یونس نے کہا کہ شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، انھیں صرف ایک یا 2 اننگز کی بنیاد پر نہیں جانچا جاسکتا، انھیں اپنی فٹنس پر خاص طور پر کام کرنا ہوگا، ہم انھیں فیلڈ میں کہاں چھپائیں گے، ان دنوں فیلڈنگ بہت ہی زیادہ اہم اور خاص طور پر آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز کی وجہ سے فیلڈنگ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلیے کافی وقت موجود ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔