کوئٹہکوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا7 کان کن جاں بحق

ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں، پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن


March 20, 2020
کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ فوٹو، فائل

KARACHI: بلوچستان کے علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کے باعث ہونے والے دھماکے میں 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے 60 کلومیٹر دور واقع بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان کے اندر گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا۔ مائنز ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی کان کنوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پاکستان مائنز اینڈ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سلطان خان نے بتایا کہ کان کے اندر گیس کے اخراج کے باعث دھماکا ہوا۔ کان کنوں کو چھٹی کے باوجود کام پر بلایا گیا تھا۔

پاکستان میں ناقص انفرااسٹرکچر اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کوئلے کی کانوں میں حادثات کی طویل تاریخ ہے۔ گزشتہ برس مئی میں کوئٹہ کے نزدیک کوئلے کی کانوں میں دھماکے کے حادثات سے 23 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |