امریکا کا کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان

وبا کی روک تھام اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لے ابتدائی طور پر یہ رقم جاری کی گئی ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ


ویب ڈیسک March 20, 2020
امریکا سے تربیت یافتہ 100 پاکستانی گریجویٹ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پاکستان میں کام کررہے ہیں، ایلس ویلز.فوٹو، فائل

امریکا نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ کووڈ 19 کے مقابلے کے لیے امریکا اور پاکستان کی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں۔ پاکستان میں وبا کی روک تھام ، نگرانی اور فوری اقدامات کے نظام میں بہتری کے لیے امریکی حکومت دس لاکھ ڈالر کی ابتدائی امداد فراہم کرے گی۔



انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکا اور پاکستان کے مابین دیرینہ شراکت داری ہے۔ امریکا کے سینٹر فور ڈیزیز کنٹرو اینڈ پریوینشن سے تربیت حاصل کرنے والے 100سے زائد پاکستانی گریجویٹ پنجاب اور گلگت بلتستان میں سامنے آنے والے کیسز کی تشخیص میں مصروف ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 481 اور 3 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ملک کے کئی حصوں میں عوامی و معاشی سرگرمیاں معطل کی جاچکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |