کورونا وائرس سے بچاؤ سندھ حکومت کی عوام کو 3 دن گھروں میں رہنے کی ہدایت

خدارا گھروں میں رہیں، نہ صرف خود کو اپنے بچوں اوردوستوں کو بھی کورونا سے بچانا ہے، مراد علی شاہ


Staff Reporter March 20, 2020
خدارا گھروں میں رہیں، نہ صرف خود کو اپنے بچوں اوردوستوں کو بھی کورونا سے بچانا ہے، مراد علی شاہ ۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے عوام کو 3 دن گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے عوام کو 3 دن گھروں ہرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں میں رہیں، نہ صرف خود کو اپنے بچوں اوردوستوں کو بھی کورونا سے بچانا ہے، اصل پریشانی کی بات لوکل ٹرانسمیشن کے بڑھتے کیسز ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کورونا کے خلاف بہادری سے نبردآزما ہیں، وقت آگیا ہے کہ رضاکارانہ طور پر ایک ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا جائے اور رضاکارانہ طور پر سوشل سرگرمیاں معطل کی جائیں، یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب اپنے گھروں پر ہی رہنے کو ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج نے ایکسپو سنٹر کراچی میں قرنطینہ سنٹر قائم کردیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کہ ان تعطیلات کے دوران کچھ لوگ اپنے گھروں میں خاندانی اجتماعات کرکے انکی میزبانی کر رہے ہیں، یہ معاشرتی اجتماعات کا وقت نہیں ہے بلکہ معاشرتی دوری اختیار کرنے کا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ تین دن بطور ''رضاکارانہ تنہائی'' اختیار کریں تاکہ ہر ایک اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکے، آئندہ تین دن کے دوران دفاتر مکمل طور پر بند ہیں، ہوٹلز ڈائننگ کی پیشکش نہیں کررہے ہیں کھیل اور جم بند ہیں، لہٰذا سڑکوں اور گلیوں میں اِدھر اُدھر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں