احد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی

احد کی جانب سے شیئرکرائی گئی تصویرکا منظر بھی نہایت دلکش ہے


ویب ڈیسک March 21, 2020
اداکار احد رضا میر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں: فوٹو: فائل

شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی ہے۔

خوبرواداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں اوروہیں ضیا نورائی جزیرے پران کی شادی بھی ہوئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سجل علی کے نام تبدیلی کے بعد انسٹاگرام پر5 ملین فالوورز

اداکارنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں وہ اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ ہیں اوردونوں ہی تصویرمیں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ تصویرکا منظر بھی نہایت دلکش ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B99T30Cp6MQ/"]

اداکارنے لکھا کہ انہیں یہ سب بھی اب بھی ایک خواب لگ رہا ہے، شادی کے بندھن میں بندھنا غیر حقیقی محسوس ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار کی شادی گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں