
ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 روز بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی یکطرفہ ٹریڈ کے لئے کھول دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 50 سے زائد خوردنی اشیاء کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوئے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں کھولی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔