امریکی سفارتکارمیں دوران اسکریننگ کورونا وائرس کی علامات ظاہر

سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئیسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک March 21, 2020
سفارتکار کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی ایمبیسی کا عملہ ساتھ لے گیا، ذرائع: فوٹو: فائل

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرامریکی سفارتکارمیں بھی کرونا وائرس کا شبہ ظاہرکیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرسنسیئرسیلزنامی امریکی سفارتکارپروازکیو آر 632 پردوحا سے اسلام آباد پہنچا۔ دوران اسکریننگ امریکی سفارتکارمیں کورونا کی علامات پائی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سفارتکارکو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی ایمبیسی کا عملہ ساتھ لے گیا، سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئیسولیشن سینٹرمیں رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں