’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘‘ ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کی آگاہی مہم

کورونا کے ڈر کو کم کرنا ہے اور اس سے بچاوکی احتیاتی تدابیر گھر گھر پہنچانی ہے، ڈاکٹر ھاشم سندہیان

کورونا کے ڈر کو کم کرنا ہے اور اس سے بچاوکی احتیاتی تدابیر گھر گھر پہنچانی ہے، ڈاکٹر ھاشم سندہیان

HYDERABAD:
ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا۔

کورونا سے بچاؤ کی احتیاتی تدابیر کی آگاہی کے سلسلے میں آج ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرھاشم سندہیان ، وائس چیرمین راؤمحمدعدنان سمیت دیگر عہدیداروں نے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سینیٹائیزرز، اینٹی اسیپٹک سوپ، ٹشوپیک، منرل واٹر کی بوتلیں اور اور آگاہی لٹریچر تقسیم کیے۔


اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹرھاشم سندہیان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ہم سب پر فرض ہے کہ انسان اور انسانیت کے بھلائی اور اپنے ہم وطنوں کی مدد کے اس کام میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہیئے، آج ہیومن رائٹس آئی پاکستان کے وولینٹیئرس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ کام کیا۔

ڈاکٹرھاشم سندہیان نے کہا کہ معاشرے میں پھیلے کورونا کے ڈر کو کم کرنا ہے کرونا سے بچنے کی احتیاتی تدابیر گھر گھر پہنچانی ہے اور یہ کام کرونا کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔
Load Next Story