کورونا نہیں خوف و ہراس پھیلنا زیادہ خطرناک ہے شیخ رشید

لاک ڈاوَن کا فیصلہ وزریراعظم عمران خان ہی کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر

کورونا وبا پر اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے،شیخ رشید فوٹو: فائل

MONTREAL:
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی ملازم کو نہیں نکالا جارہا، کورونا نہیں خوف و ہراس خطرناک ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشت کو تباہ کیا، ریلوے کے سالانہ 7 کروڑ مسافر ہیں، روزانہ 2 لاکھ مسافر ٹرین سے سفر کرتے ہیں، کورونا کی وجہ سے ریلوے کے 20 فیصد مسافر کم ہوگئے ہیں۔


وزیر ریلوے نے کہا کہ مجموعی طور پر 42 ٹرینوں کو ختم کرکے 100 تک لے جائیں گے، کورونا وائرس کے باعث 34 ٹرینیں معطل کی گئی ہیں، یہ ٹرینیں 15رمضان المبارک تک بند رہیں گی، 22 مارچ سے 6 اپ اور 6 ڈاؤن ٹرینیں معطل کی جا رہی ہیں جب کہ 25 مارچ سے 11 اپ اور 11 ڈاؤن ٹرینیں بند کی جائیں گی۔ 34 منافع بخش ٹرینیں معطل کی جا رہی ہیں۔ اس سے 2 ارب 53کروٴڑ سے زائد کا نقصان کا سامنا ہوگا، ریلوے کو سبسڈی دینےکے بجائے ریلوے ملازمین کی پینشن حکومت ادا کرے، حکومت سے درخواست کی ہے ریلوے ملازمین کی پینشن ادا کرنے کی ذمہ داری خود لے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہر یا ملک میں لاک ڈاوَن کا حامی نہیں ہوں، لاک ڈاوَن کا فیصلہ وزریراعظم عمران خان ہی کرسکتے ہیں، ٹرینوں میں سفر صرف ضرورت کے تحت کیا جائے، کسی ملازم کو نہیں نکالا جارہا، صورتحال ٹھیک ہونے پر تمام بند ٹرینیں بحال کردی جائیں گی۔ کورونا نہیں خوف و ہراس خطرناک ہے، کورونا وبا پر اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اختلافی بیان سامنے نہیں آیا۔
Load Next Story