پی سی بی نے 24 مارچ کو دفاتر دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا
دفاتر آنے والے ملازمین کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا، پی سی بی
پی سی بی نے 24 مارچ کو دفاتر دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے التوا کے بعد بہت سے اہم معاملات پر کام ہونا ہے، جس کے لیے ضروری حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو دفاتر آنے والے ضروری اسٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا کرے گی۔
پی سی بی نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض، مقدس عمر،علی بخاری، وقاص ملک اور عامر اشفاق کو اس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، ملازمین کی اکثریت کو گھرپر ہی کام کرنےکو کہاگیاہے جبکہ دفاتر آنے والے اسٹاف کو سختی سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔