ہواوے نے پاکستان کو 3 لاکھ ڈالرمالیت کا ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم عطیہ کردیا

سسٹم کو ملک بھر میں کورونا پر قابو پانے کیلئے قائم کردہ تمام ایمرجنسی کنٹرول سنٹرز کو منسلک کیا جاسکتا ہے، اعلامیہ


Irshad Ansari/ March 21, 2020
ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم سے ملک میں کورونا کی وباء سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اعلامیہ۔ فوٹو:ایکسپریس

ہواوے کمپنی نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن(ایم این ایچ ایس) کو ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم عطیہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی کمپنی ہواوے پاکستان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن(ایم این ایچ ایس) کو 3 لاکھ ڈالر مالیت کا ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم عطیہ کردیا ہے۔

ہواوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت کوعطیہ کئے جانے والے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے زریعیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان آفس، حکومت پاکستان کی تمام اداے اور ملک بھر میں کورونا پر قابو پانے کیلئے قائم کردہ تمام ایمرجنسی کنٹرول سنٹرز کو منسلک کیا جاسکتا ہے اور اس ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم سے ملک میں کورونا کی وباء سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کو عطیہ کئے جانیوالے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کثیر الطاف اینٹیلیجنٹ تعاون سلوشن بیسڈ ٹیکنالوجی سٹرکچر کا حامل ہے جو فور کے ویڈیو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر متعدد مسائل کے حل کیلئے معاون ہے اس سسٹم کو وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کنٹرول کمانڈ، ریموٹ کنسلٹیشن اور ریموٹ مانیٹرنگ سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں