حمیرا ارشد کی ماسک اور سینیٹائزرز مہنگا بیچنے والوں پر شدید تنقید

اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو مخلوق کی مدد کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری بند کریں،حمیرا ارشد


/Showbiz Reporter March 21, 2020
اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو مخلوق کی مدد کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری بند کریں،حمیرا ارشد۔ فوٹو: فائل

اداکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ تاجر اور دکان دار ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر لوگوں کو کم نرخ میں فروخت کریں، صرف نماز روزہ ہی عبادت نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کے کام آنا بھی عبادت ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ پتا نہیں ہم کیسے لوگ ہیں اور کیسے مسلمان ہیں، ہمارے ملک میں جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے تو ہم لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا شروع کردیتے ہیں تاکہ کمائی کرسکیں۔

اداکارہ نے کہا کہ صرف نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا ہی عبادت نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا اور اس سے پیار کرنا بھی عبادت ہے، یہ جو مشکل وقت ہم پر آیا ہے یہ بھی اللہ کی ایک آزمائش ہے اگر آپ مسلمان ہیں اور اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو مخلوق کی مدد کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری بند کریں۔

حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز لوگوں کو کم نرخ میں دیں اللہ آپ سے بہت راضی ہوگا، آپ کے پاس کمائی کے لیے پورا سال موجود ہے اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں