رکن بلوچستان اسمبلی ثنااللہ کی گاڑی سے 50 لاکھ روپے مالیت کی شراب برآمد

شراب کی بوتلیں ثنا اللہ بلوچ کی ملکیت ہیں، ایکسائز پولیس


ویب ڈیسک March 21, 2020
غیر ملکی شراب کراچی سے ملتان اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی تھی، ایکسائز پولیس۔ فوٹو:فائل

ایکسائز پولیس کا کہنا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی ثنا اللہ بلوچ کی گاڑی سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع ایکسائز پولیس کے مطابق خفیہ ادارے کی مصدقہ اطلاع پر ایکسائز پولیس نے قومی شاہراہ پر ٹھیری بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوروان ڈبل کیبن گاڑی سے غیر ملکی شراب کی 273 بوتلیں اور ایک شارٹ گن برآمد کرلی۔ ایکسائز پولیس کا کہنا ہے کہ شراب کی بوتلیں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ثنا اللہ بلوچ کی ہیں۔

ایکسائز پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گاڑی کا ڈرائیور فرار اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوران چیکنگ گاڑی سے ممبر بلوچستان اسمبلی کے وزیٹنگ کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں، غیر ملکی شراب کراچی سے ملتان اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی تھی اور پکڑی گئی غیر ملکی شراب کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں