شب معراج گھروں میں درود و سلام اور عبادات کا اہتمام

مسلمان گھروں میں انفرادی طور پر نوافل اورذکراذکار کر سکتے ہیں، علما


/آصف محمود March 22, 2020
مسلمان گھروں میں انفرادی طور پر نوافل اورذکراذکار کر سکتے ہیں، علما۔ فوٹو: فائل

ملک بھرمیں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے تاہم کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظرمساجد میں شب معراج کے اجتماعات منعقد نہیں ہوئے۔

ملک بھرمیں ہرسال شب معراج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جاتی ہے، مساجد پر چراغاں کیا جاتا ہے، مسلمان مساجد میں نوافل کا اہتمام کرتے ہیں، تاہم اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی کے باعث شب معراج کے موقع پر مساجد میں جلسے اور تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ علماکا کہنا ہے کہ مسلمان گھروں میں انفرادی طور پر نوافل اورذکراذکار کریں۔

ماہ رجب کی 27ویں شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، امت مسلمہ کے لیے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |