شہری حفاظتی انتظامات کے بغیر ہی گھروں سے باہر نکلنے لگے

 بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیلوں کے میدان، گلی اور محلوں میں کرکٹ میچ اور فٹ بال کھیلتے ہوئے دکھائی دیے

ایکسپریس کی جانب سے شہریوں کے کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مختلف علاقوں کا سروے۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہزاروں افراد زندگی سے محروم جبکہ لاکھوں افراد اس سے متاثر ہیں۔

کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کے لیے حکومت سندھ بھی انتہائی متحرک ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کو اس مہلک وبا سے محفوظ رکھا جائے اور اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے سخت فیصلے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید بھی کی جا رہی ہے تاہم ہمارے اردگرد ابھی بھی ایسے لاپرواہ لوگ موجود ہیں جو حکومت کے بار بار کہنے پر بھی وہ معاملے کی سنگینی کو سمجھ کے لیے تیار ہی نہیں۔

ایکسپریس نیوز نے لیاقت آباد ، محمود آباد اور گلشن اقبال سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے افراد احتیاط تو دور کی بات حفاطتی اقدامات پر ذرا بھی عمل کرنے کو تیار نہیں ، جو شہری گھروں سے باہر نکل رہے ہیں وہ بھی احتیاط سے خود کو بری الزمہ دکھائی دیتے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بغیر ماسک کے ہی گھروں سے باہر دکھائی دیے۔


ایکسپریس کی جانب سے کیے گئے سروے میں دیکھا گیا کہ بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیلوں کے میدان ، گلی اور محلوں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دکھائی دی جبکہ فٹ بال میچ بھی کھیلے جاتے رہے ، کورونا وائرس کی سنگینی سے بے پرواہ شہری اگر حکومت یا انتظامیہ سے تعاون نہیں کرینگے تو مسائل کو خود سے بڑھانے والی بات ہو جائیگی اور ان حالات سے نمٹنے کے لیے نہ تو شہری اور نہ ہی انتظامیہ اس کی متحمل ہے جبکہ گلیوں اور محلوں میں بھی نوعمر لڑکے خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیے تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ اس وقت ہی قابو پایا جا سکے گا جب عوام حکومتی اقدامات پر نہ صرف عمل درآمد کو یقینی بنائے بلکہ حکومت کے ساتھ مل کر اس کا مقابلے بھی کرے۔

سروے کے دوران ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر لیاقت آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے سوال پر کرکٹ کھیلنے والے کچھ نوجوانوں کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا تاہم موقع پر موجود دیگر افراد نے صورتحال پر قابو پالیا۔

 
Load Next Story