پی ایس ایل کو فیصلہ کن بنانے کیلیے 3 تجاویز زیرِ غور
مقابلے نومبر،چھٹے ایڈیشن سے 1ہفتے قبل کرانے یا ملتان کوفاتح قراردینا شامل
پی ایس ایل 5 کو فیصلہ کن بنانے کیلیے 3تجاویز زیر غور ہیں، مقابلے نومبر، چھٹے ایڈیشن سے ایک ہفتے قبل کرانے یا ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کو فاتح قرار دینے کے آپشنز موجود ہیں۔
سی ای او وسیم خان نے کہا کہ ملتوی ہونے والی پی ایس ایل5 کو مکمل کرنے کیلیے 3تجاویززیرغور ہیں، فیصلہ کن میچز نومبر میں کرائے جا سکتے ہیں، چھٹے ایڈیشن کے موقع پر بھی تمام ملکی اور غیر ملکی پلیئرز اکٹھے ہوں گے،ایونٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل بھی انعقاد ممکن ہوگا،البتہ اس صورت میں لیگ کے مقابلوں میں زیادہ کشش نہیں رہے گی۔
ایک سوال پر وسیم خان نے کہاکہ اس وقت بڑا مسئلہ انعامی رقم نہیں بلکہ چیمپئن کا فیصلہ ہے، ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے، اسی کو فاتح قرار دیا جائے،آئندہ چند روز میں سیمی فائنلسٹ ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، پشاورزلمی اور لاہور قلندرز سمیتکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نمائندوں سے ٹیلی کانفرنس ہوگی، اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ فائنل اور دیگر میچز کیلیے کیا طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اگر ایونٹ کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مالی آمدنی میں اضافے کیلیے سیمی فائنلز کے بجائے ایلمنیٹرز کا طریقہ کار اپنا کر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں تیزی سے تبدیل کے سبب پی سی بی نے پی ایس ایل کو جلد مکمل کرنے کیلیے پلے آف ختم کردیے تھے لیکن بعد ازاں سیمی فائنلز بھی نہیں کرائے جا سکے۔