پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے صوبے میں مزید ایک ہلاکت کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک March 22, 2020
ایران سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی، اجمل وزیر فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

اجمل وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے اور ایران سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی، صوبے میں اس وائرس کے مصدقہ کیسز 31 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 179 ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جبکہ کراچی میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

اجمل وزیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کیلئے آج صبح 9 بجے سے 24 مارچ تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 7 روز کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی ہے اور ریسٹورنٹ سمیت دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پٹرول پمپ، ادویات اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی اور مال بردار گاڑیوں کو بھی پابندی سے استثنی ہوگا۔

یہ پڑھیں : بلاول نے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کے لئے وفاق سے مدد مانگ لی

اجمل وزیر نے کہا کہ علمائے اکرام سے رابطے میں ہیں اور عوام سے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل ہے، لوگ اجتماع میں جانے سے گریز کریں، سماجی رابطوں کو محدود کریں، عوام ساتھ دیں گے تو اس جنگ میں کامیاب ہو سکیں گے، طبی عملے میں اضافے کے لیے 13 سو ڈاکٹرز بھرتی کیے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں