وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی

اجلاس میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کے لئے آئین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا


ویب ڈیسک September 05, 2012
اس ایکٹ کے تحت ای میل ، موبائل پیغامات سے ہراساں کرنے اور دہشتگردی کے لئے مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

وفاقی کابینہ نےدہشت گردی کےخلاف مؤثر کارروائی کے لئے انسداددہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔


وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کے لئے آئین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے ایک بل کی بھی منظوری دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے خالد محمود کے مطابق انسداددہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اس ایکٹ کے تحت ای میل ، موبائل پیغامات سے ہراساں کرنے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی اور مجرموں کی ضمانت پر رہائی کے عمل کی روک تھام بھی کی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں