کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے درجنوں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ

زلزلے سے 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا


ویب ڈیسک March 22, 2020
غرزب میں سوا صدی بعد اتنا شدید زلزلہ آیا ہے، فوٹو : ٹویٹر

یورپی ملک کروشیا میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور دارالحکومت میں 140 سال بعد اس طرح کی صورت حال پیدا ہوئی ہے اور اب تک ایک شخص کے ہلاک اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Crotia Earthquake 3

کروشیا کے دارالحکومت میں زلزلے سے کثیر المنزلہ عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ہورڈنگز اور دیواریں گرنے سے وہاں کھڑی گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے درجنوں افراد کو عمارتوں کے ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Crotia Earthquake 2

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ متاثرین کیلیے ریلیف کیمپ بھی قائم کیئے گئے ہیں۔ اسپتالوں میں 40 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 15 سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Crotia Earthquake 3

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں