کراچی میں لاک ڈاؤن غریب عوام کے لیے راشن بیگز تیار

راشن بیگز کی تقسیم ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کی جائے گی


Tufail Ahmed March 23, 2020
کراچی میں لاک ڈاؤن، غریب عوام کے لیے راشن بیگز تیار

حکومت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور لاک ڈاون کے دوران غریب آبادیوں میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے راشن بیگز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت سندھ نے کراچی کی مضافاتی کچی آبادیوں اور بستیوں کے غریب عوام کیلیے ہزاروں راشن بیگز تیار کیے ہیں ،یہ راشن بیگز مفت تقسیم کیے جائیں گے،اس اقدام کا مقصد غریب عوام کو لاک ڈاون کے دواران کھانے پینے کی اشیا کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔ راشن بیگز کی تقسیم ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں