کورونا وبا کے تناظر میں ریسکیو 1122 کی کارکرگی سے مطمئن ہوں محمود خان

یقین ہے ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اتریں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک March 23, 2020
ریسکیو 1122 کا کردار مثالی اور قابل تعریف رہا ہے، محمود خان فوٹو: فائل

وزیراعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے حالیہ تناظر میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی کارکرگی سے مطمئن ہوں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اہلکاروں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ صوبے میں زلزلہ، سیلاب، آتشزدگی، بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں لوگوں کی جانیں بچانے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے میں ریسکیو 1122 کا کردار مثالی اور قابل تعریف رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وبا کے حالیہ تناظر میں بھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی کارکرگی سے میں مطمئن ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ریسکیو اہلکار اس مشکل صورتحال میں خدمت خلق کے جذبے کے تحت لوگوں کی خدمت کا سلسلہ مزید جانفشانی اور لگن سے جاری رکھیں گے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ریسکیو 1122 کے تمام اہلکار اس ہنگامی صورتحال میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور کارکرگی کا مظاہرہ کرکے عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ آپ میں سے ہر ایک کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہماری کوشش میں برکت ڈالے اور ہمیں اس آزمائش میں سرخرو کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں