احتیاط کیجیئے کورونا مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے شوبزفنکار
اس وقت بس اپنا نہیں بلکہ ہم سب کا سوچیں گے اور ایک ذمہ دار قوم کا ثبوت دیں گے، شوبز فنکار
شوبزفنکاروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک سنگین وائرس ہے جس کے باعث احتیاط کرنی چاہیئے۔
پاکستان کے مایہ نازشوبزفنکاروں نے مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ایک وڈیو بنائی جس میں ماہرہ خان، عدنان صدیقی، میشا شفیع، عائشہ خان، شرمین عبید چنائے، ایچ ایس وائی، آمنہ شیخ، ثروت گیلانی، سرمد کھوسٹ، فیصل کباڈیا، احسن خان اورمیرا سیٹھی شامل ہیں۔
فنکاروں نے اس وڈیومیں نہایت سنجیدگی سے کہا کہ آپ سب کورونا کے بارے میں جان چکے ہیں پھرہم یہ وڈیو کیوں بنا رہے ہیں، اس لیے کہ اس وقت سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو۔ کورونا وائرس صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ فرد سے فرد تک پھیلنے والا وائرس ہے اسلیے ہمیں ایک دوسرے سے ملنے کا عمل کچھ دن تک بالکل ختم یا پھر بہت کم کرنا ہوگا۔
فنکاروں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظرہمیں اسکول، ریستوران، روڈ، خاندان کی دعوتوں سمیت کسی بھی قسم کے میل جول سے دوررہنا ہوگا۔ اور یقین جانیئے یہ کورونا وائرس مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، اس لیے احتیاط کیجیئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
فنکاروں نے کہا کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ ہم سب کو روکنا ہوگا، جو تندرست ہیں وہ بھی لیکن خاص طورپروہ لوگ جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے یا جنہیں پہلے سے ہی کوئی بیماری لاحق ہے جیسے دل کی بیماری، پھیپڑوں کی بیماری یا جو ضیابطیس کے مرض کا شکار ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وبا؛ ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 799 ہوگئی
فنکاروں نے کہا کہ ہمیں یہ خیال رکھنا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے 6 فٹ یا 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ سوشل ڈسٹینسنگ کے علاوہ ہمیں از خود قرنطینہ ہونے سے متعلق بھی معلوم ہونا چاہیئے۔
فنکاروں نے کہا کہ کورونا وائرس کے متعلق رونما ہونے والی علامات محسوس کریں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ کورونا کے خلاف یہ لڑائی اسی وقت جیتی جاسکتی ہے جب ہم صفائی کا خاص خٰلا رکھیں، ہاتھوں کوکم از کم 20 سیکینڈ کے لیے دھوئیں، چھینکتے ہوئے اور کھانستے ہوئے ٹیشو پیپر کا استعمال کریں، اپنے ارد گرد کی جگہ کو صاف رکھیں۔ اپنی ناک، آنکھیں اور منہ کو بلاوجہ چھونیں سے گریز کریں۔
فنکاروں نے کہا کہ سب ایک ہوکراس وائرس کا مقبلہ کریں، غیرضرروری باہر جانے سے پرہیز کریں، اس وقت ہم با اپنا نہیں بلکہ سب کا سوچیں گے اور ایک ذمہ دار قوم کا ثبوت دیں گے۔
https://youtu.be/pMOjo9FR11k