کورونا سے نمٹنے کیلیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ دیگر اقدامات بھی اٹھانا ہوں گےبلاول

تمام ادارے کورونا کا مِل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیں، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک March 23, 2020
پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قراردادِ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، کورونا وائرس کی وباء نے ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے، کورونا وائرس کی وباء ہمارے لیے ایک امتحان ہے، سیاسی قیادت کو اس عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیے، جس کا مظاہرہ قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا تھا، ہمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی بھی ضرورت ہے۔ تمام ادارے کورونا کی وباء کا مِل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قراردادِ پاکستان ہمیں بنیادی رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔ ان اصولوں پر عمل پیرا ہوکر قوم کو مساوات، امن اور خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قراردادِ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے، پیپلز پارٹی قائداعظم، ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے خوابوں کو تعبیر دے گی، اس تعبیر کی خاطر ہر بگاڑ، ناانصافی اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |