ٹیکس وصولیوں میں جولائی تانومبر35ارب کا شارٹ فال

نومبرکاریونیوہدف حاصل،167ارب کے مقابلے میں169ارب روپے کا ٹیکس وصول


Numainda Express December 01, 2013
پہلے 5ماہ کے لیے ٹیکس ہدف 852ارب روپے رکھا گیاتھا جبکہ نومبرکا ہدف181 ارب روپے سے کم کر کے 167 ارب روپے کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے حاصل کردہ ٹیکس وصولیوں میں 35ارب روپے کا شارٹ فال ہوا ہے۔

جبکہ نومبر کے دوران 169ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کی گئیں جو167ارب روپے کے ہدف سے بھی 2ارب روپے زیادہ ہیں اور آئندہ چند روز میں ان ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو موصول ہونے والے ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبر 806 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جو 841 ارب روپے کے نظرثانی شدہ ہدف سے35ارب روپے کم ہیں۔



ذرائع کے مطابق پہلے 5ماہ کے لیے ٹیکس ہدف 852ارب روپے رکھا گیاتھا جبکہ نومبرکا ہدف181 ارب روپے سے کم کر کے 167 ارب روپے کردیا گیا جو حاصل کرلیاگیا ہے،گزشتہ ماہ ریونیو وصولیاں 169 ارب روپے رہیں، آئندہ چند روز میں حتمی اعدادوشمار آنے پر ان ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ نومبر میں محرم الحرام کی تعطیطلات اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ریونیو کا نقصان ہوا مگر اس کے باوجود ٹیکس وصولیاں ہدف سے زیادہ رہیں۔ نومبرکی وصولیوں کے بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان شاہد حسین اسد نے بتایاکہ ایف بی آر نے نومبر 2013 میں169ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جوہدف سے 2ارب روپے اور نومبر 2012میں 140ارب روپے کی وصولیوں سے21 فیصد زیادہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں