ملک بھر کی  تمام مسافر ٹرینیں بند کئے جانے کا امکان

جو ٹرینیں آج چلیں گی وہ اپنا روٹ مکمل کرکے بند کی دی جائیں گی، ذرائع

پاکستان ریلوے کی 34 ٹرینیں پہلے ہی بند کی جاچکی ہیں۔ فوٹو: فائل

LONDON:
پاکستان ریلوے کی 104 تمام مسافر ٹرینوں کو آج بند کردیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آج سے ملک بھر میں ریلوے کی تمام مسافر ٹرینیں بند کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی 104 تمام مسافر ٹرینیوں کو آج بند کردیا جائے گا، اور جو ٹرینیں آج چلیں گی وہ اپنا روٹ مکمل کرکے بند کردی جائیں گی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: 25 مارچ سے مزید 22 ٹرینیں بند؛ بکنگ کے 8 کروڑری فنڈ کردیے

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کی 34 ٹرینیں پہلے ہی بند کی جاچکی ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کے پیش نظر مرحلہ وار 34 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور وزارت ریلوے نے کورونا وائرس کے خدشہ کے باعث دوسرے مرحلے میں 25 مارچ سے ملک بھر میں چلنے والی اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 22 ٹرینوں کوغیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
Load Next Story