کورونا سے نمٹنے کیلیے شہباز شریف کے بھی سیاستدا نوں سے رابطے

تمام رہنماؤں نے فوری اور بروقت فیصلوں سے قوم کی جان بچانے پر اتفاق کیا۔


خالد محمود March 24, 2020
تمام رہنماؤں نے فوری اور بروقت فیصلوں سے قوم کی جان بچانے پر اتفاق کیا۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف قرنطینہ میں رہ کر بھی حالات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

شہبازشریف نے قومی رہنماؤں سے مشاورت اورٹیلی فونک رابطہ کیا تو بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن، اسفند یار ولی ،آفتاب شیرپاؤ اور اختر مینگل نے موجودہ صورتحال میں آل پارٹیز وڈیو کانفرنس بلانے کی حمایت کی ہے۔ تمام رہنماؤں نے فوری اور بروقت فیصلوں سے قوم کی جان بچانے پر اتفاق کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔