شہر میں دودھ اور گوشت کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے شاکر عمر

 دودھ اورگوشت کی ترسیل کرنیوالوں کو حراست میں لیا جارہا ہے ،پولیس کوروکا جائے، صدر ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن


Business Reporter March 24, 2020
دودھ اور گوشت کی پیداوار و ترسیل کو برقرار رکھنے کیلیے ڈیری و کیٹل فارمرز کی جانب سے انتظامیہ سے تعاون کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے دودھ اورگوشت کی ترسیل کرنے والے افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں شہر میں دودھ اور گوشت کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر کے مطابق زندگی کی بنیادی ضروریات کو لوگوں تک پہچانے کے لیے آسانی پیدا کی جائے کیونکہ دودھ ہرگھرکی اہم ضرورت ہے، ڈیری فارمرزکوڈیری فارم اور دودھ فروشوںکوملک شاپ تک جانے کے لیے آسانی پیدا کی جائے اور دودھ و گوشت کی شہریوں تک ترسیل میں مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ غذائی قلت اور حکومتی ہدایات کومدنظر رکھتے ہوئے پولیس کو پابندکیا جائے کہ وہ دودھ اورگوشت کی ترسیل میں شامل افراد کی نقل و حمل کو نہ روکیں، ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیری فارمرزکوبطور ثبوت لیٹر جاری کیا جارہا ہے جسے بوقت ضرورت انتظامیہ کو دکھایا جا سکے گا، کراچی بھر میں دودھ اور گوشت کی پیداوار و ترسیل کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیری و کیٹل فارمرز کی جانب سے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیاجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں