بنگلادیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی

مجھے پیشکش ہوئی تھی مگر میں ڈی پی ایل کا حصہ تھا، چونکہ اب لیگ ملتوی ہوچکی تو میں اس کا جائزہ لوں گا، اسپنر


Sports Desk March 24, 2020
مجھے پیشکش ہوئی تھی مگر میں ڈی پی ایل کا حصہ تھا، چونکہ اب لیگ ملتوی ہوچکی تو میں اس کا جائزہ لوں گا، اسپنر۔ فوٹو: فائل

بنگلادیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی۔

سابق لیفٹ آرم اسپنر بدستور ڈومیسٹک کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں، بی سی بی انھیں فاروق احمد کی جگہ سلیکشن پینل میں شامل کرنا چاہتا ہے جس میں چیئرمین منہاج العابدین اور حبیب البشر بھی شامل ہیں۔

کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ میں نے حبیب سے کہا ہے کہ وہ ہماری پیشکش کے بارے میں رزاق سے پوچھیں کیونکہ وہ ڈی پی ایل میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ اپنے کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب اسپنرنے کہاکہ مجھے پیشکش ہوئی تھی مگر میں ڈی پی ایل کا حصہ تھا، چونکہ اب لیگ ملتوی ہوچکی تو میں اس کا جائزہ لوں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں