لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل میں ڈالیں گوتم گمبھیر

یہ لڑائی نوکریوں اور کاروبار کیلیے نہیں بلکہ زندگی کیلیے ہے، سابق بھارتی کرکٹر


Sports Reporter March 24, 2020
یہ لڑائی نوکریوں اور کاروبار کیلیے نہیں بلکہ زندگی کیلیے ہے، سابق بھارتی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی کرکٹ اسٹارگوتم گمبھیر نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل میں ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔

سیاستدان کے طور پر سرگرم رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے کہا کہ اپنی فیملی اور آس پاس کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، یہ لڑائی نوکریوں اور کاروبار کیلیے نہیں بلکہ زندگی کیلیے ہے، ضروریات زندگی فراہم کرنے والوں کو اپنا کام کرنے دیں۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندی کرنے والے لکھنو کے شہریوں میں سے کچھ شام 5 بجے گھروں سے نکلے اور رضاکاروں کو داد دینا شروع کردی، بعد ازاں ایک جلوس بھی دیکھا گیا جس پر گوتم گمبھیر آگ بگولا ہوکر ٹویٹر پر سخت بیان جاری کرنے پر مجبور ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں