پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسداد ایڈزکا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ایچ آئی وی اور ایڈز سے آگاہی کیلئے ملک بھر میں خصوصی واکس، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔


Staff Reporter December 01, 2013
دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 33.4 ملین ہے جن میں سے2.7 ملین نئے مریض شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈزکے خلاف آج عالمی دن منایا جارہا ہے

عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں عوام میں شعور اجاگرکرنا ہے اس دن کی مناسبت سے ہفتہ کو سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام سمیت دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے انسداد ایڈز واک کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ اس مرض سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار سمیت مختلف تقریبات آج منعقدکی جارہی ہیں۔



عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمارکے مطابق اس وقت دنیا میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 33.4 ملین ہے جن میں سے2.7 ملین نئے مریض شامل ہیں جبکہ ایک سال کے دوران ایڈز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ملین ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کے حوالے سے لوگوں میں شعور اور آگاہی کی فراہمی سے مرض پر قابو پایا جا سکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |