دپیکا کی فلم ’’رام لیلا‘‘ نے بھی 100کروڑ کما لیے

فلم پر 80کروڑ روپے خرچ ہوئے، فلم نے ریلیز سے لے کر اب تک سو کروڑ 20لاکھ روپے کا بزنس کر لیا


این این آئی December 01, 2013
فلم پر 80کروڑ روپے خرچ ہوئے، فلم نے ریلیز سے لے کر اب تک سو کروڑ 20لاکھ روپے کا بزنس کر لیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، اداکارہ کی فلم ''رام لیلا'' نے بھی 100 کروڑ روپے کما لیے، یہ دپیکا کی اس سال 100کروڑ روپے کمانے والی چوتھی بلاک بسٹر فلم ہے۔

فلمی کاروبار پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق فلم پر 80کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے، فلم نے ریلیز سے لے کر اب تک سو کروڑ 20لاکھ روپے کا بزنس کر لیا۔ 2013ء فلم انڈسٹری کے لیے نیک شگون ثابت ہوا ہے رواں سال سب سے زیادہ فلموں نے 100کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا جن کی تعداد 'رام لیلا' کی کامیابی کے بعد سات ہو گئی۔

واضح رہے کہ رام لیلا نے 100 کروڑ روپے بزنس کمانے والی فلموں کی دوڑ میں اپنا حصہ بھی ڈال دیا ہے جس کے بعد رام لیلا کو چوتھی بلاک بسٹر فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |