سلوواکیہ کی خاتون صدر کا تقریب حلف برداری میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا انوکھا انداز

خوبرو خاتون صدر نے اپنے دیدہ زیب لباس سے مشابہت رکھنے والا ماسک پہن کر تقریب حلف برداری میں شرکت کی


ویب ڈیسک March 24, 2020
کورونا وائرس کی وجہ سے کابینہ کی تقریب حلف برداری میں صرف 16 افراد کو مدعو کیا گیا تھا (فوٹو : فائل)

سلوواکیہ میں صدر زوزانے کیپتوا نے کابینہ کی حلف برادری کی تقریب میں جہاں خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہیں انہوں نے لباس کے کپڑے سے بنے ہوئے ماسک سے خود کو کورونا وائرس محفوظ رکھنے کا اہتمام بھی کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا بھی گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک سلوواکیہ میں رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں 4 سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے واضح کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ملک کی 46 سالہ خوبرو صدر نے اتحادی جماعت کو حکومت تشکیل دینے کی پیشکش کی تھی۔

Salovakia-President-1

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہی کاریوں کے باوجود سلوواکیہ میں جمہوری عمل کو مکمل کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کابینہ کی حلف برداری کی نہایت سادہ سی تقریب رکھی گئی تھی جس کے لیے صرف 16 اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا تاہم مہمان گرامی نے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔

Salovakia-President 2

تقریب کی سب سے خاص بات صدر زوزانے کیپتوا کا لباس تھا، صدر میجنٹا نے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور اسی رنگ کا ماسک بھی لگایا ہوا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا اور صدر زوزانے کیپتوا کے انتخاب کی تعریف بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |