عمران خان بہادرہیں تو ڈرون گرانے کا حکم دیںالطاف حسین

نیٹو سپلائی بند کرکے عوام کو بے روزگار اور پریشان کیا جارہا ہے،فلسفہ محبت عام ہو جائے تو سارے جھگڑے ختم ہوجائیں


ویب ڈیسک December 01, 2013
نیٹو سپلائی بند کرکے عوام کو بے روزگار اور پریشان کیا جارہا ہے،فلسفہ محبت عام ہو جائے تو سارے جھگڑے ختم ہوجائیں. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اگر بہادر ہیں تو وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں اورڈرون مارگرانے کا حکم دیں، نیٹو سپلائی بند کرکے عوام کو بے روزگار اور پریشان کیا جارہا ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں اپنی کتاب فلسفہ محبت کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یہ وقت ایک دوسرے کو تکلیف دینے کا نہیں،فلسفہ محبت عام ہو جائے تو سارے جھگڑے ختم ہوجائیں،اگر ملک میں تمام لوگوں کو ایک جیسے حقوق حاصل ہوں تو ایسی صورت میں زبان کا فرق بھی مٹ جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ خودایئرکنڈیشن کمرے میں ہیں اورعوام کوسڑکوں پرپریشان کیا جارہا ہے، آج نیٹوسپلائی بندکی جانےکی بات کی جارہی ہےمگراس کےملک پرکیااثرات ہوں گےاس پرغورنہیں کیاجارہا،بھارت دنیامیں معاشی مرکزبننےجارہا ہےمگرپاکستان میں ترجیحات دوسری ہیں۔

تقریب میں نامور ادیبوں، شعرا کے علاوہ نقادوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستارسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |