ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ جمعہ سے کھول دیا جائے گا
پیشہ وارانہ ڈیوٹیاں دینے والے عملے کو اسپتال ہی میں 15 دن تک قرنطینہ میں بھی احتیاط کے طور پر رکھاجائے گا
ایکسپو سینٹرحسن اسکوائر پر قائم کیاجانے والا 1110 بستروں پر مشتمل کرونااسپتال میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گیے جس کے بعد اسپتال جمعہ سے کرونا کے مریضوں کو داخل کیاجایے گا۔
منگل کو صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے 900 ڈاکٹروں .پیرا میڈیکل و نرسنگ عملے کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ محکمہ صحت کا عملہ 3 شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا،عملے کوایکسپو اسپتال میں علیحدہ سے قیام.طعام کی بھی سہولیتیں فراہم کی جائے گی، اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹیاں دینے والے عملے کو اسپتال ہی میں 15 دن تک قرنطینہ میں بھی احتیاط کے طور پر رکھاجائے گا۔